پاکستان پوری دنیا پر بازی لے گیا فلسطین کے لئے ایسا کام کر دیا جو کوئی ملک نہ کر سکا

پاکستان نے فلسطینی مہاجرین کیلئے امداد میں اضافہ کردیا۔اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے اضافی ا مد ا د اقوام متحدہ کے امدادی ادارے ’اونروا‘ کے حوالے کر دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا پاکستانی عوام ہمیشہ فلسطینی بہن بھائیوں کیساتھ کھڑے رہے، امریکہ سمیت بڑے ڈونرز (عطیہ دہندہ) کے ہاتھ کھینچ لینے سے عالمی ادارے کو فلسطینیوں کی امداد میں مالیاتی بحران کا سامنا ہے، اسلئے اسلامی تنظیم او آئی سی میں شامل ممالک نے اپنا

حصہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستانی تعاون پر اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کے کمشنر جنرل کراہن بوہی نے کہا پاکستان فلسطینی کاز کی مالی مدد کیساتھ ساتھ سفارتی تعاون بھی کر رہا ہے، عالمی ادارہ اس مالی امداد سے رواں سال پانچ لاکھ تیس ہزار فلسطینی مہاجر بچوں کے سکول چلا سکے گا، امداد سے بنیادی صحت مراکز اور کلینک کھلے رکھنے کے قابل ہو جائیں گے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں سال فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے خدمات انجام دینے والی اقوام متحدہ کی ایجنسی ’اونروا‘ کی 30 کروڑ ڈالر کی امداد روک دی تھی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.