حکومت پاکستان نے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری سنادی

سپہ سالار اسلامی اتحادی فوج راحیل شریف کو وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر این او سی جاری کر دیا گیا، پاکستان کے سابق آرمی چیف کو 8 روز قبل ہی وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد نیا این او سی جاری کر دیا گیا تھا اور یہ این او سی سپریم کورٹ میں جمع بھی کروا دیا گیا ہے۔

روزنامہ خبریں کے ذرائع کے مطابق فخر پاکستان، سابق آرمی چیف راحیل شریف کو اسلامی اتحادی فوج کا سربراہ برقرار رکھنے کیلئے این او سی جاری کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ نے پاکستان کے سابق سپہ سالار راحیل شریف کی صلاحیتوں کے معترف ہیں۔ وزیراعظم عمران خان

عوام کی رائے میں راحیل شریف کا اسلامی اتحادی فوج کا سربراہ ہونا پاکستان کیلئے فخر کا باعث ہے۔ یہ راحیل شریف ہی تھے جن کی کاوشوں سے پاکستان میں دہشت گردی کے ناسور پر بہت حد تک قابو پایا گیا۔ جبکہ بین الاقوامی سطح پر راحیل شریف کی خصوصی کاوشوں کے باعث ہی اسلامی ممالک دہشت گردی کیخلاف مشترکہ اتحاد بنانے پر راضی ہوئے۔

بعد ازاں ان کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے سعودی حکومت نے راحیل شریف کو اسلامی اتحادی فوج کا سپہ سالار بنانے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کے سابق آرمی چیف اور اسلامی اتحادی فوج کے سپہ سالار راحیل شریف 2016 میں فوج سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد سعودی عرب منتقل ہوگئے تھے جہاں وہ اسلامی اتحادی فوج کو لیڈ کر رہے ہیں۔ تاہم راحیل شریف کو اسلامی اتحادی فوج کی سربراہی کیلئے جاری کیا گیا حکومت پاکستان کا این او سی آج 15 جنوری کو ختم ہو رہا تھا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.