ورلڈ کپ شروع ہونے سے پہلے ہی بڑی خوشخبری آگئی، پاکستان کو اہم ایونٹ کی میزبانی مل گئی

ورلڈ کپ شروع ہونے سے پہلے ہی پاکستان کے کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی۔ ایشین کرکٹ کونسل نے اگلے برس کے ایونٹ کی میزبانی پاکستان کو دے دی۔

ایشین کرکٹ کونسل کا سنگاپور میں اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ 2022 کی ایشین گیمز میں کرکٹ کو شامل کرلیا گیا ، ایشین گیمز 2018 میں کرکٹ شامل نہیں تھی ۔ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں اگلے سال منعقد ہونے والے ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔ ایشیا کپ کا فارمیٹ ٹی 20 ہوگا اور ایونٹ سے پہلے سکیورٹی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا اور پاکستان میں سکیورٹی کے معاملات کا جائزہ لے گا۔ آئی سی سی ورلڈ کپ سے فراغت کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ ایشیا کپ کی تیاری کرے گا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.