پاکستان میں امیتابھ بچن کے ہم شکل کی سوشل میڈیا پر دھوم

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے پاکستان میں موجود ہم شکل کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چند روزقبل انٹرنیٹ پر امیتابھ بچن کی ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں امیتابھ عمر رسیدہ اور بوڑھے نظرآرہے ہیں تصویر دیکھ کرلوگوں نے خیال ظاہر کیا کہ یہ فلم’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘میں بگ کی پہلی جھلک ہے جس میں انہیں کافی بوڑھا اور کمزور دکھایا گیا ہے تاہم حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہ تصویر امیتابھ کی نہیں بلکہ ان کے ہم شکل کی ہے جو گزشتہ برس پاکستان میں کھینچی گئی تھی۔

اس تصویر کے وائرل ہونے کی ایک اور وجہ کل امیتابھ بچن کی خراب طبیعت بھی تھی جس کی اطلاع خود انہوں نے ٹویٹر پر دی تھی۔ کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ امیتابھ بچن بیماری کی وجہ سے اتنے زیادہ کمزور ہوگئے ہیں اوران کی یہ حالت ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ تصویر دراصل امیتابھ بچن کی ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘کی پہلی جھلک کی یا ان کی بیماری کی نہیں، بلکہ یہ تصویر پاکستان میں مقیم افغانی مہاجر کی ہے جس کا نام ’’شابوز‘‘ہے۔ اس شخص کی تصویر گزشتہ برس جنوری میں فوٹوگرافر اسٹیو مک کری نے کھینچی تھی اور اسے اپنے انسٹاگرام پیج پر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا’’ یہ تصویر پاکستان میں قائم افغان مہاجرین کیمپ میں موجود 68 سالہ شخص شابوز کی ہے۔ ‘‘

واضح رہے کہ امیتابھ بچن ان دنوں عامر خان کی فلم’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘کی شوٹنگ کے سلسلےمیں جودھ پور میں موجود ہیں۔ فلم میں ان کے ساتھ کترینہ کیف اور فاطمہ ثنا شیخ بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.