گرمیوں میں سردیوں کا سماں ۔۔۔ طوفانی بارشوں کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل، محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری سنا دی

گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کو تیار، محکمہ موسمیات کی نئی پیشن گوئی، کل سے پنجاب کے مختلف شہروں، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بادل برسیں گے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کے نئے

سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل صوبہ پنجاب کے بیشتر شہروں، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بادل برسیں گے جبکہ کئی علاقے آندھی طوفانی کی لپیٹ میں بھی رہیں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل بروز بدھ کو لاہور، گوجرانوالہ ، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد ،خیبرپختونخوا اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، قلات، ژوب ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر

آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل متوقع بارش کے باعث ملک کے کئی علاقوں میں گرمی کی شدت میں کسی حد کمی آئے گی۔ محکمہ موسمیات نے عید کے بعد ملک کے بیشتر علاقوں میں ایک نئے بارش کے سلسلے کے آغاز کی نوید بھی سنائی ہے۔ جبکہ عید سے قبل محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ موسم کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔منگل کو ریکارڈ کئے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق جیکب آباد43، دادو، بہاولنگر42، موہنجوداڑو، حیدرآباد اور سکرنڈ میں41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ لاہورمیں39 ،فیصل آباد 38 ، سرگودھا37 ،ملتان38 ، اسلام آباد 34، کراچی اور پشاور 35اور کوئٹہ میں30 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.