” پاکستان کے اس علاقے سے گیس کے بڑے پیمانے پر ذخائر مل گئے ہیں“جنرل زبیر محمود حیات نے قوم کو سب سے بڑی خوشخبری سنا دی

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل زیبر محمود حیات نے پاکستانیوں کو خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیاہے کہ مکران کے ساحلی علاقے میں بڑے پیمانے پر گیس کے ذخائر دریافت کر لیے گئے ہیں ۔

انگریزی اخبار’ دی نیوز‘ کے مطابق کراچی میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل زبیر نے کہا کہ پاکستان معدنیات سے مالامال ملک ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہناتھا کہ حال ہی میں ساحلی پٹی کے ساتھ ’ اوشن گرافک ‘ سروے کروایا گیا جس دوران بڑے پیمانے پر گیس کے ذخائر دریافت کیے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستان کے مستقبل کیلئے خزانہ ہیں ۔

ان کا کہناتھا کہ پاکستان سوشل میڈیا اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی بدولت ای کامرس کے شعبہ میں بڑے پیمانے پر ترقی کر سکتا ہے جبکہ پاکستان گیس کے ذخائر رکھنے والا دنیا کا 9واں بڑا ملک ہے ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.