تحریک انصاف کا ساتھ دینے کیلئے تیار ہوں ۔۔ مگر صرف اس وجہ کیلئے ۔۔! سابق صدر نے اب تک کا بڑا فیصلہ سنا دیا

سابق صدر جنرل (ر) مشرف کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق نہیں لیکن ملک کے لیے ان کے ساتھ ہوں۔ اس وقت کوئی بھی پارٹی پاکستان کے ساتھ مخلص نہیں ہے۔سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ چند لوگ باریاں لے کر ملک لوٹ رہے ہیں۔دس سال قبل ملک چھوڑا تھا ان لوگوں نے ملک کا برا حال کر کے رکھ دیا ہے۔ملک کو بچانے کے لیے تیسری قوت ضروری ہے۔انہوں نے پاکستان واپسی سے متعلق کہا کہ جلد پاکستان آ رہا ہوں۔ میری صحت اب بہتر ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا دوبارہ صدر بننے کی خواہش نہیں ملک کی

خاطر یہ سب کر رہا ہوں۔ خیال رہے سابق صدر جنرل (ر) مشرف بیرون ملک مقیم ہیں ان کے بارے میں سوشل میڈیا پر خبریں گردش کرتی رہیں کہ وہ کسی بیماری میں مبتلا ہیں۔سابق صدر مملکت جنرل (ر)پرویز مشرف کی بیماری سے متعلق تصدیق شدہ میڈکل سرٹیفکیٹ کی تفصیلات سامنے آئی جس میں بتایا گیا کہ مشرف کو” امیلوئی ڈوسس“ نامی خطرناک بیماری لاحق ہے، مشرف کا روزانہ کی بنیاد کی پر علاج کیا جاتا ہے۔اسی متعلق پرویز مشرف کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کی طرف سے بھی ٹویٹ کیا گیا کہ آپ سب لوگوں سے التماس ہے کے سابق صدر پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف کی صحتیابی کی دعا کریں.

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.