حکومت نے ایک سال کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی بار ردو بدل کیا؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

وزیر برائے پٹرولیم ڈویژن عمر ایوب خان کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران تیل کی قیمتوں میں 17 بار ردوبدل کیا گیا ہے۔قومی اسمبلی میں اپنے تحریری جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چھ مرتبہ اضافہ جبکہ 11 بار کمی کی گئی۔عمر ایوب کا کہنا تھا کہ یہ بات درست نہیں کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے اور یہ کہنا بھی درست نہیں کہ پاکستان میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کبھی کمی اور کبھی اضافہ ہوتا ہے۔وفاقی حکومت نے یکم دسمبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تھی۔وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں سے متعلق جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے40 پیسے فی لٹر کمی کردی گئی جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 124 روپے 74 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔اسی طرح حکومت نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے 90 پیسے فی لٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.