پی آئی اے نے کرایوں یک دم اتنی زیادہ کمی کر دی کہ سن کر پاکستانی ابھی سے ٹکٹیں خریدنا شروع کر دیں گے، بڑی خوشخبری سنادی

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے نئے سال کی آمد کی خوشی پر بیرون ملک سفر کرنے والوں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کرایوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے ۔ پی آئی اے نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ کرایوں میں 25 سے

30 فیصد کمی کی جارہی ہے اور یہ سکیم 14 دسمبر سے شروع ہو کر 28 دسمبر تک جاری رہے گی۔ اس سکیم کے تحت کوپن ہیگن سفر کرنے والے مسافروں کیلئے خوشخبری ہے کہ اس محدود آفر میں ایک طرف کی ٹکٹ 38 ہزار 500 روپے میں جبکہ ریٹرن ٹکٹ 55 ہزار روپے میں حاصل کر سکتے ہیں۔ پاکستان سے اوسلو کیلئے بھی ون وے ٹکٹ 38 ہزار 500 اور ریٹرن ٹکٹ 55 ہزار روپے کی ہے جبکہ میلان کیلئے ایک جانب کا کرایہ 33 ہزار 600 روپے ہو گا جبکہ اگر آپ

واپسی کی ٹکٹ بھی حاصل کرتے ہیں تو یہ آپ کو ریٹرن ٹکٹ صرف 48 ہزار روپے میں ملے گی۔ اس کے علاوہ اگر آپ اس نیو ایئر پر ایفل ٹاور دیکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور پیرز میں نئے سال کے موقع پر ہونے والے جشن میں شرکت کرنا چاہتے ہیں تو پھر جلدی کریں کیونکہ پی آئی اے نے ٹکٹ کے نرخ میں ریکارڈ کمی کرتے ہوئے ایک طرفہ ٹکٹ کی قیمت 33 ہزار 600 روپے کر دی ہے جبکہ ریٹرن ٹکٹ کا کرایہ 48 ہزار روپے ہے جو کہ معمول کے مطابق کافی کم

ہے ۔خیال رہے کہ گزشتہ برس بھی پی آئی اے کی جانب سے سال نو کے آغاز پر کرایوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.