کون طاقتور شخص پی آئی کا جہاز لے کر اپنے دوستوں کو سیر کروانے لے گیا اور مسافر ایئر پورٹ پر ایک دوسرے کی شکلیں دیکھتے رہ گئے ؟ نام جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

پی آئی اے اس وقت اربوں روپے کے خسارے میں چل رہی ہے اور مسافر ایئر پورٹس پر رلتے پھر رہے ہیں لیکن آپ جناب ڈائریکٹر جنرل سو ل ایوی ایشین غلا م حسین اپنے دوستوں کے ہمراہ سرکاری طیارہ لے کر نانگا پربت کے فضائی مناظر دیکھنے نکل گئے ۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل کو سیر سپاٹے کے لیے طیارہ پی آئی اے کے سینئر ڈائریکٹر نے فراہم کیا جبکہ وی آئی پی مہمانوں میں گلگت بلتستان کے سینیئر وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما اکبر تابان بھی شامل تھے۔جنہیں غلام حسین نانگا پربت کے فضائی مناظر دکھاتے رہے تو دوسری جانب سکردو ایئر پورٹ پر مسافرپرواز کا انتظار کر تے رہے ۔

اسکردو ائیرپورٹ کے بیت الخلا بھی وی آئی پی مہمانوں کے لیے مختص کیے گئے اور ہزاروں روپے کے ٹکٹ خریدنے والے مسافروں کو اسکردو ایئر پورٹ کے باتھ روم تک استعمال کرنے سے روک دیا گیا۔سیر سپاٹے کے بعد طیارہ اسکردو ائیر پورٹ پر اترا تو مسافروں نے شدید احتجاج کیا اور ڈی جی سول ایوی ایشن کو آڑے ہاتھوں لیا۔

یاد رہے کہ قومی ایئر لائن انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ ماہ 29 جون کو پی آئی اے نجکاری کیس میں تفصیلی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی جس کے مطابق ایئر لائن کا خسارہ 406 ارب تک پہنچ چکا ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.