تبوک کے گورنر پرنس فہد بن سلطان تلور کے شکار کیلئے کس علاقے پہنچ گئے؟؟ بڑی خبر آ گئی

سعودی شہر تبوک کے گورنر پرنس فہد بن سلطان بن عبدالعزیز السعود تلور کے شکار کیلئے اپنے خصوصی طیارے کے ذریعے ضلع دالبندین پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال، صوبائی وزراء، ارکان اسمبلی، سرکاری افسران اور دیگر نے انکا استقبال کیا۔ اسکے بعد پرنس فہد دالبندین سے اپنی شکار گاہ چلے گئے اور وزیر اعلی بلوچستان جام کمال اور قبائلی عمائدین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے عوامی مسائل سنے،وزیر اعلی نے پرنس فہد ہسپتال کا بھی دورہ کیا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.