پی ایس ایل کو ناکام بنانے کا بھارتی خواب چکنا چور ہو گیا، پی سی بی نے شاندار کام کر کے بھارتیوں کو پوری دنیا میں رسوا کر دیا

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کو ناکام بنانے کی سازش میں بھارت بری طرح ناکام ہو گیا، پلوامہ ڈرامہ کا بہانہ بنا کر نشریاتی معاہدہ ختم کرنے والی بھارتی کمپنی کی جگہ نئی کمپنی سے معاہدہ ہو گیا جس کے تحت آج سے انڈونیشین پروڈکشن ٹیم انتظامات سنبھال لے گی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کو سفارتی سطح کے بعد پی ایس ایل میں بھی منہ توڑ جواب مل گیا اور لیگ کا فلاپ کرنے کا اس کا گھناﺅنا خواب چکنا چور ہو گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے انڈونیشین پروڈکشن کمپنی ”بلِٹز اینڈ ٹرانز گروپ“ کیساتھ معاہدہ کر لیا ہے اور آج سے شارجہ کے تاریخی میدان میں شروع ہونے والے پی ایس ایل میچز کیلئے نئی نشریاتی ٹیم اِن ایکشن ہو گی۔

گرافکس، پریزنٹیشن اور کمنٹری ٹیم میں وہی رنگ نظر آئیں گے کیونکہ پی سی بی نے پی ایس ایل کے نشریاتی حقوق محفوظ ہاتھوں میں دیدئیے ہیں جبکہ لیگ کی آسمان کو چھوتی شہرت اور کامیابی سے جل بھن جانے والے بھارتیوں کو ایک مرتبہ پھر رسوائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

پلوامہ ڈرامہ کو بہانہ بنا کر غلط پلاننگ پر بھارتی کمپنی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جبکہ بھاری ہرجانے کا خطرہ بھی سرمنڈلانے لگا ہے کیونکہ پی سی بی کے ایم ڈی وسیم خان اس غیر پیشہ وارانہ رویئے کو بھارتی بورڈ اور آئی سی سی میں اٹھانے کا اعلان کر چکے ہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.