قومی اسمبلی کے اجلاس میں شہباز شریف نے عمران خان کی موجودگی میں بڑا مطالبہ کر دیا

اپوزیشن لیڈرشہباز شریف نے کہاہے کہ وزیر اعظم کو ساڑھے تین ماہ بعد ہاﺅس کی یاد آگئی، عمران خان سانحہ ساہیوال پر اپنی منطق کے مطابق استعفیٰ دیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں منی بجٹ پیش ہونے سے قبل اپوزیشن لیڈرنے تقریر کرتے ہوئے کہاہے کہ میں پنجاب حکومت کی غلط بیانی پر ایک وضاحت پیش کرنا چاہتا ہوں، سانحہ ساہیوال پر پنجاب حکومت کے وزراءنے کہاتھا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ 72گھنٹے میں سامنے لائی جائیگی لیکن وہ رپورٹ سامنے نہیں لائی گئی، دوسرا یہ کہا گیا کہ سانحہ کے ذمہ دار افسران کو عہدے سے علیحدہ کر دیا گیا اور یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہواہے ۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن ایک دلخراش واقعہ تھا اور میں نے اسی رات پولیس افسران کوعہدوں سے الگ کردیا تھا، لاہور ہائیکورٹ کے جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن تشکیل دیدیا تھا، کو ئی جے آئی ٹی نہیں بنائی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ آج یہاں سلیکٹڈ وزیر اعظم بیٹھے ہیں جن کو ساڑھے تین ماہ بعد آج اس

ہاﺅس کی یاد آگئی ہے ،وزیر اعظم نے کہاتھا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر مجھے استعفیٰ دینا چاہئے ،ان کو اپنی ماڈل ٹاﺅن والی منطق پر سب سے پہلے خود استعفیٰ دینا چاہئے اور ا س کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب اور دیگر کو مستعفی ہوجانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجا ب اجازت کے بغیر کوئی کام نہیں کرتے،ان کو واٹس اپ پر ہدایات دی جاتی ہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.