اس ملک کے عوام اسی کے مستحق ہیں، رمیز راجہ وزیراعظم کے حق میں آگے آگئے

تحریک انصاف کے اقتدار سنبھالنے اور مختلف ٹیکسز کے نفاذ اور کچھ سبسڈیز ختم کیے جانے کے بعدعوام مہنگائی کا رونا روہے ہیں جس پر ٹاک شوز میں حکومت کو تنقید کا نشانہ بھی بنایاجارہاہے لیکن اب سابق کپتان رمیز راجہ کھل کر وزیراعظم عمران خان کے حق میں آگے آگئے لیکن ذمہ داران کے تعین کرنے کی کوشش میں عوام کیلئے انتہائی افسوسناک بات کہہ دی۔

ٹوئٹر پر رمیز راجہ نے لکھا کہ ”ہمارے سیاسی ٹی وی شوز اور ان کے اینکرز کے ساتھ کیا مسئلہ ہے جو اپوزیشن کے بوسیدہ نظریات لوگوں کے سامنے پیش کر رہے ہیں۔ وہی اپوزیشن جس نے اپنے ادوار حکومت میں ملک کی ایسی کی تیسی پھیر دی۔ اگر عوام کو مہنگائی کی تکلیف ہو رہی ہے تو وہ اس کے مستحق ہیں کیونکہ انہوں نے ان لوگوں کو ووٹ دے کر 10 سال تک اقتدار میں رکھا۔ ہور چوپو۔۔۔ “

News 1556362322 2923
رمیز راجہ کے اس موقف پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑھے ہاتھوں لیا اور وجاہت علی نے لکھا ’’نہایت ادب کیساتھ جناب ، عوام پہلے ہی سیاست میں موجود ایک کرکٹر کی وجہ سے تکلیف میں ہے ، مہربانی کرکے اپنے کام سے کام رکھیں، ویسے آپ کو ایسا رویہ زیب نہیں دیتا‘۔

News 1556362842 2316
عباس نے لکھا ’’جس طرح ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر کرکٹ پر کمنٹری آسان ترین کام ہے اسی طرح سیاست بھی سوشل میڈیا پر پیاری لگتی ہے ۔۔ عمران اور عوام کا بہت درد ہے تو سب کچھ چھوڑ کر آئیں اسکا ساتھ دیں، الیکشن لڑیں پھر آٹے دال کا بھاؤ پتہ چلے گا‘‘۔

News 1556362633 6730
اسی طرح کئی دیگر لوگوں نے بھی تبصرے کیے لیکن جب تنقید کچھ حد سے بڑھی تو اپنے ایک اور وضاحتی ٹوئیٹ میں رمیز راجہ نے لکھا کہ ” ایک شہری ہونے کے ناطے سیاست سمیت ہر چیز اور کسی بھی چیز کے بارے میں میرا اپنا ایک نظریہ ہے ، 22سال کا انٹرنیشنل ٹی وی کا تجربہ ہے ، میں ٹی وی چینلز اور ان کے شوز پر تبصرہ کرسکتاہوں، سیاسی شوز زیادہ ترمنفی اور کسی خاص ایجنڈے کے تحت ہیں، ٹھوس ایڈیٹوریل اور سیاسی ذہانت کی کمی ہے “۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.