رمضان میں ہر جمعہ کے دن اس چھو ٹی سی سورۃ کا وظیفہ کریں

سورہ کوثر کا نزول مدینہ میں‌ہوا جس میں‌رسول اللہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات مبارکہ کو اللہ نے کوثر کی نہر دینے کی بشارت دی . اور ساتھ میں اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ نرینہ اولاد اگر چہ نہیں‌ہے لیکن ہم آپ کی روحانی اولاد کو اتنا بڑھائیں گے کہ قیامت تک ان کی نسل چلے گی . ابن مَرْدُوْیَہ نے حضرت عبد اللہ بن عباسؓ ، حضرت عبداللہ بن الزبیرؓ اور حضرت عائشہؓ صدیقہ سے نقل کیا ہے کہ یہ سورۃ مکّی ہے ، کَلْبی اور مُقاتِل بھی اسے مکّی کہتے ہیں، اور جمہور مفسّرین کا قول بھی یہی ہے۔ لیکن حضرت حسن بصری، عِکْرِمَہ ، مجاہداور قَتادہ اِس کو مدنی

قرار دیتے ہیں، امام سیوطی نے اِتْقان میں اِسی قول کو صحیح ٹھیرایا ہے ، اور امام نَوَوِی نے شرح مسلم میں اِسی کو ترجیح دی ہے۔

وجہ اِس کی وہ روایت ہے جو امام احمد، مسلم ، ابوداؤد، نَسائی، ابن ابی شَیْبَہ، ابن المُنذِر، ابن مردویہ اور بیہقی وغیرہ محدّثین نے حضرت اَنَس بن مالک سے نقل کی ہے کہ حضورؐ ہمارے درمیان تشریف فرما تھے۔ اتنے میں آپ کو کچھ اُونگھ سی طاری ہوئی، پھر آپ نےمُسکراتے ہوئے سرِ مبارک اُٹھایا۔ بعض روایات میں ہے کہ لوگوں نے پوچھا آپ کس بات پر تبسم فرما رہے ہیں؟ اور بعض میں ہے کہ آپ نے خود لوگوں سے فرمایا اِس وقت میرے اوپر ایک سورۃ نازل ہوئی ہے۔ پھر بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پڑھ کر سورۂ کوثر پڑھی۔ اس کے بعد آپ نے پوچھا جانتے ہو کہ کوثر کیا ہے؟

لوگوں نے عرض کیا کہ اللہ اور اس کے رسول کو زیادہ معلوم ہے۔ فرمایا وہ ایک نہر ہے جو میرے ربّ نے مجھے جنت میں عطا کی ہے آج ہم آُپ کے لئے رمضان اور سورۃ کوثر کی نسبت سے ایک وظیفہ لائے ہیں‌جس کے پڑھنے سے اللہ آپ کو بے تحاشہ مال و دولت سے نوازے گا ۔ہر جمعہ کو نماز کے بعد 11 مرتبہ درو د ابراہیمی پڑھے اور اس کے بعد سورہ کوثر 44 مرتبہ پڑھے . اس کے بعد پھر سے درود 11 مرتبہ پڑھیں‌۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.