وزیراعظم عمران خان کی جانب سے راولپنڈی کے عوام کو نئے ہسپتال کا تحفہ

وزیراعظم کی جانب سے راولپنڈی کے عوام کلئے اہم اقدام، وزیراعظم عمران خان کل راولپنڈی میں ماوں اور بچوں کے جدید ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ہسپتال کی تعمیر دو سال میں مکمل ہو گی، پانچ ارب 94 کروڑ سے زائد اخراجات آئیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے راولپنڈی کے عوام کو نئے ہسپتال کا تحفہ،ہسپتال کی دستاویزات پبلک نیوز کو وصول ہو گئیں۔ وزیراعظم عمران خان کل راولپنڈی میں ماوں اور بچوں کے جدید ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔200 بیڈز کے نئے ہسپتال کا سنگ بنیاد کل شام کو راولپنڈی میں رکھا جائے گا، وزیراعظم عمران خان تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔ تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وفاقی وزراء شیخ رشید، طارق بشیر چیمہ اور ڈاکٹر ظفرالہ شریک ہوں گے۔

راولپنڈی میں ماوں اور بچوں کے جدید ہسپتال کی تعمیر دو سال میں مکمل ہو گی، پانچ ارب 94 کروڑ سے زائد اخراجات آئیں گے۔ گائنی اسپتال اصغر مال روڑ پر 105 کنال اراضی پر تعمیر کیا جائے گا، روزانہ 1500 خواتین کا علاج ہو گا۔ ہسپتال وفاقی وزیر شیخ رشید کے حلقے میں تعمیر ہو گا، شیخ رشید آج شام پریس کانفرنس میں تفصیلات بتائیں گے۔ ہسپتال میں 25 بیڈ کی ایمرجنسی، جدید آپریشن تھیٹرز، لیبر رومز، انتہائی نگہداشت یونٹس قائم کئے جائیں گے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے کابینہ ڈویژن کی سرپرستی میں ہسپتال کا منصوبہ 2020 میں مکمل ہو گا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.