ماڈل گرل رباب شفیق قتل کیس،عدالت نے 3 ملزمان کو تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

کراچی کی مقامی عدالت نے ماڈل گرل رباب شفیق قتل کیس میں ملزمان کو تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔

ماڈل گرل کی ہلاکت کے معاملے پر تھانہ موچکو پولیس نے ملزمہ روبینہ اور ملزم عاطف شاہ کو مقامی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے ملزمان کو تین روز کے لیے پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس کا کہناتھا کہ واقعہ کے مرکزی ملزم عمر کو گرفتار کرنا ہے،جس کے لیے گرفتار ملزمان کے ریمانڈ کی استدعا ہے،ماڈل گرل رباب شفیق کو فیملی کئیر ہسپتال میں ابارشن کے لیے لایا گیا تھا،جہاں غلط علاج کے باعث اس کی موت واقع ہو گئی تھی ،مقدمہ کے مرکزی ملزم عمر کا تعلق گلستان جوہر سے ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز کراچی پولیس نے دو ہفتے قبل ملنے والی ماڈل گرل کی لاش کا معمہ حل کرتے ہوئے نرس سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا .پولیس کے مطابق ماڈل رباب شفیق کی زچگی کے دوران مبینہ موت واقع ہوئی تھی، ملزمان نے رباب کی لاش قبرستان میں پھینک کر فرار ہو گئے تھے۔مقامی ماڈل گرل رباب شفیق کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق رباب کےایک ہاتھ میں7اورایک ہاتھ میں9انجیکشن کے نشان تھے۔موچکو تھانے میں درج ایف آٸی آر میں عمر نامی شخص سمیت تین افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.