سابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کے 4فیصلے معطل ہوگئے

سابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کے 4فیصلے معطل ہوگئے ، موبائل فون کارڈز پر ٹیکس سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعدسابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی طرف سے دیا گیا چوتھا فیصلہ معطل کیا ہے ، پہلا فیصلہ پاکستان لیوڑ ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ سے متعلق معطل کیا گیا۔ دوسرا فیصلہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی(ڈریپ)سے متعلق معطل کیا گیا تھا۔ تیسرا فیصلہ لاہور میں کھوکھربرادران کے مبینہ قبضوں سے متعلق مقدمہ سے متعلق تھا۔چوتھا فیصلہ موبائل فون کارڈز پر ٹیکس سے متعلق ہے۔سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ کی طرف سے چاروں فیصلے ازخود نوٹس مقدمات میں سنائے گئے تھے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.