”تو 25 سال کی عمر میں اتنے سوال پوچھتا ہے اور۔۔۔“ صحافی نے زرداری سے ایسا کیا سوال پوچھا کہ وہ یہ کہنے پر مجبور ہو گئے؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

سابق صدر آصف علی زرداری سے ایک صحافی سے فوجی عدالتوں کے قیام کی مدت میں توسیع سے متعلق سوال پوچھا تو انہوں نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی ہنسنے پر مجبور ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک صحافی نے ان سے سوال پوچھا کہ ایسی کون سی وجوہات ہیں جو اداروں میں اصلاحات نہیں آ سکیں اور ہر دو سال بعد فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کا معاملہ سامنے آتا ہے؟

اس پرآصف علی زرداری نے کہا کہ ’بیٹا! تیری عمر کتنی ہے پہلے مجھے یہ بتا؟‘ صحافی نے جواب دیا ”25 سال۔۔۔“ تو آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کو سیاست میں 60 سے 70 سال ہونے کو آئے ہیں اور تو 25 سال کی عمر میں اتنے سوال پوچھتا ہے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.