خلیل کے بچے ٹی وی سکرین پر آتے ہیں تو آنکھ ملانے کی ہمت نہیں ہوتی :سابق آئی جی ذوالفقار چیمہ

سابق آئی جی ذوالفقار چیمہ نے کہاہے کہ مقتول خلیل کی بچے جب ٹی وی سکرین پر آتے ہیں تو آنکھ ملانے کی ہمت نہیں ہوتی ،جن لوگوں نے یہ کام کیاہے ، ان کو عبرتناک سزا ملنی چاہئے، سانحہ ساہیوال جے آئی ٹی کے سربراہ کے ایمان کا امتحان ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق آئی جی ذوالفقار چیمہ نے کہا کہ قتل کی ایک ہی ایف آئی آر ہوتی لیکن اس ملک میں کیا نہیں ہورہا ؟ اس میں تو مرتضی قتل کیس کی تین ایف آئی آرز درج ہوچکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سانحہ ساہیوال میں بہت بربریت کا مظاہرہ کیا گیا ہے ، خلیل کو دہشتگردوں کے

ساتھ جوڑنے کی بھرپور کوشش کی گئی لیکن اب سی ٹی ڈی کو بھی کہنا پڑا ہے کہ وہ بے گنا ہ تھے ۔ انہوں نے کہا کہ خلیل اور اس کا خاندان بالکل بے گنا ہ تھے جنہوں نے یہ کام کیاہے ، ان میں انسانی دل نہیں تھا اور بہت ہی غیر پیشہ ورانہ ذمہ داری کا مظاہر ہ کیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اب جے آئی ٹی کے سربراہ کے ایمان کا امتحان ہے کہ وہ اس کی تفتیش کس طرح کرتے ہیں؟ آئی جی پنجاب نے بھی کہاہے کہ ہم کسی کو بچانے کی کوشش کریں گے اورحکومت پنجاب کا موقف بھی قابل تعریف ہے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس کو بہت زیادہ پیشہ ورانہ تربیت کی ضرورت ہےجب مقتول خلیل کی بچے جب ٹی وی سکرین پر آتے ہیں تو آنکھ ملانے کی ہمت نہیں ہوتی ،جن لوگوں نے یہ کام کیاہے ، ان کو عبرتناک سزا ملنی چاہئے ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.