اگر آپ سحری کر رہے ہوں اور اذان کی آواز آنا شروع ہوجائے تو کھانا ختم کرنا چاہیے یا فوری چھوڑ دینا چاہیے؟ وہ بات جو آپ کو ضرور معلوم ہونی چاہیے

اگر آپ سحری کے وقت کھانا کھارہے ہوں او راس دوران آپ کے کان میں اذان فجر کی آواز سنائی دے تو اس صورت میں آپ کو کیا کرنا چاہیے؟ خلیج ٹائمز کے مطابق علماءکی اکثریت کا اس بارے میں کہنا ہے کہ اذان فجر کی آواز سنائی دیتے ہی کھانے پینے کا عمل فوری روک دینا چاہیے، یہاں تک کہ منہ میں موجود کھانے کو بھی نگلنے سے گریز کرنا چاہیے۔ علماءکی اکثریت کا اس بات پر اتفاق ہے کہ اذان فجر کی آواز سنائی دینے کے بعد ارادتاً کچھ کھایا یا پیا تو روزہ نہیں ہوگا۔ علماءبتاتے ہیں کہ احتیاط کا تقاضہ یہی ہے کہ سحری کا وقت ختم ہونے سے چند منٹ قبل ہی کھانے پینے کا اختتام کر دیا جائے تا کہ کسی ابہام کی گنجائش باقی نہ رہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.