کپتان کوبدنام کرنےپر10کروڑکی آفرکس نے دی ،انکشاف نے ہلچل مچادی

معروف گلوکار اورپی ٹی آئی رہنما سلمان احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ ریحام خان اور پاکستان مسلم لیگ(ن)نے انہیں الیکشن سے قبل عمران خان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے کےلئے 10 کروڑ روپے کی پیشکش کی تھی۔گلوکار سلمان احمد نے ٹوئٹر پر دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان، پاکستان مسلم لیگ(ن)اور پاکستان پیپلزپارٹی کے اہم رہنماو¿ں کی جانب سے ان سے ایک ہی دن رابطہ کیاگیا اور عمران خان پر کیچڑ اچھالنے کیلئے کہاگیا۔سلمان احمد نے لکھا کہ انہیں عمرا

ن خان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے کے لیے ریحام خان کی جانب سے ای میلزاور ٹوئٹس موصول ہوئیں اور اسی دن پاکستان مسلم لیگ (ن)کی جانب سے 10 کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی۔سلمان نے ریحام خان کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر ریحام خان کو کوئی ڈر نہیں ہے اور وہ کچھ نہیں چھپارہیں تو نجی چینل کے ٹاک شو میں میراسامنا کریں اور میرے سوالوں کا جواب دیں۔ دریں اثنا تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور

مریم نواز میں کبھی ملاقات نہیں ہوئی‘ شہباز شریف سے پیسے لینے کا الزام غلط ہے‘ الزامات لگانے والوں کے خلاف عدالت جاؤں گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ریھام خان نے کہا کہ جو تاریخ بہتر لگے گی کتاب مارکیٹ میں لے آؤں گی سمجھ سے بالاتر ہے میری کتاب سے پی ٹی آئی کیوں پریشان ہے‘ پی ٹی آئی کا یہی رویہ رہا تو شاید کتاب شائع کرنے کی ضرورت ہی نہ رہے‘ جو ایک ای میل نہیں چلا سکتا وہ کیا ملک چلائے گا‘ عمران خانآرٹیکل 62‘ 63 پر پور انہیں

اترتے‘ انہوں نے کہا کہ مجھ عاجز کی کتاب سے الیکشن کو کیا ہو گا‘ جو شخص سچ پڑھنا چاہے گا کتاب اس کیلئے کارآمد ہو گی‘ مجھے کسی بچے کے کندھے پر بندوق رکھ کر چلانے کی ضرورت نہیں‘ انہوں نے چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیاہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.