سلمان شہباز کا کچا چٹھا بھی کھل گئے ۔۔۔ موصوف کے اکاؤنٹ میں رقوم کی آنیوں جانیوں کی تفصیلات اس خبر میں ملاحظہ کیجیے

وفاقی وزیر علی زیدی نے کہاہے کہ حیرت اس بات پر ہے کہ سلمان شہباز کو پیسے بھیجنے والا ملک سے باہر گیاہی نہیں ۔ چار کمپنیاں آصف زرداری کوبھی پیسے بھیجتی رہیں۔ نجی ٹی وی کے نیوز پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ

سلمان شہباز کے پاس دفاع میں کچھ نہیں پھر بھی عمران خان پر الزامات لگائے ۔ حیرت اس بات پر ہے کہ سلمان شہباز کو پیسے بھیجنے والا ملک سے باہر گیاہی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ چار کمپنیاں آصف زرداری کوبھی پیسے بھیجتی رہیں۔ ہماری گورننس پر آواز اٹھائیں یہ اپوزیشن کوحق ہے ۔ ان کے بچوں کو کھانسی بھی ہوجائے تو یہ علاج باہر سے کرواتے ہیں۔ دوسری طرف جعلی اکاؤنٹس کیس میں پیپلزپارٹی رہنما فریال تالپور نیب میں پیش ہوئیں ، فریال تالپور سے ایک گھنٹہ تفتیش

کی گئی، نیب کی جانب سے فریال تالپور کو سوالنامہ دیتے ہوئے اور 15 روز کے اندر 22سوالات کے جوابات طلب کرلئے۔تفصیلات کے مطابق جعلی اکاونٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور نیب راولپنڈی میں پیش ہوگئیں، نیب کی مشترکہ جےآئی ٹی فریال تالپور کاجوائنٹ وینچر کیس سے متعلق بیان ریکارڈ کیا، ڈی جی نیب عرفان منگی خود بیان ریکارڈ کیا جبکہ ڈی جی نیب کے ہمراہ 4 تفتیشی افسران بھی موجود تھے ۔ فریال تالپورسےایک گھنٹہ تفتیش کی گئی۔ نیب کی جانب سے فریال تالپورکوسوالنامہ دےدیاگیا اور 15 روز کے اندر 22سوالات کے جوابات مانگےگئے ہیں ۔ یاد رہے گذشتہ روز نیب طلبی کے بعد فریال

تالپور نے نیب میں گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ دائر درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ نیب راولپنڈی نے 17 اپریل کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا ہے جو بدنیتی پر مشتمل ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.