سام سنگ S10 میں ایسا فیچر دینے جارہاہے کہ سن کر آپ فون خریدنے کیلئے پیسے جوڑنا شروع کر دیں گے ، سب سے بڑا مسئلہ ہی حل کر دیا

سام سنگ جلد ہی اپنا ایک اور شاہکار S10 متعارف کروانے جارہاہے اور اس کا صارفین بھی بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں تاہم کمپنی کی جانب سے تاحال اس کے فیچرز پر خاموشی اختیارکی گئی ہے جبکہ لوگ اس کے بارے میں جاننے کیلئے بے تاب نظر آتی ہے ۔

نجی ویب سائٹ ’’ پروپاکستانی ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق اب موبائل بنانے والی کورین کمپنی نے اپنے نئے ماڈل ایس 10 پر لب کشائی کی ہے اور وہ موبائل میں ایک ہزار جی بی سٹوریج دینے کیلئے غور کر رہے ہیں ۔ سام سنگ کا کہناہے کہ وہ مستقبل میں موبائل میں ’ نوٹ بک‘ کی طرح کا احساس فراہم کرے گا ۔

موبائل فون میں ایک ہزار جی بی سٹوریج کا قدم موبائل فونز کی انڈسٹری کو نئی سمت میں لے جائے گا جس کے بعد موبائل فونز میں اضافی ڈیٹا رکھنے کیلئے میمری کارڈ کی بھی ضرورت نہ رہے گی ۔

سام سنگ اپنے نئے موبائل S10 میں انتہائی طاقتور کیمرہ متعارف کروانے جارہاہے جس کے ذریعے نہ صرف 4K@60fps ویڈیوز بلکہ اے آر کونٹینٹ اور 3D ویڈیوز بھی بنانا بھی ممکن ہو گا اور ان کیلئے موبائل فون میں بڑے پیمانے پر سٹوریج کی بھی ضرورت ہو گی ۔

اس کے علاوہ موبائل فون میں ایک ہزار جی بی تک میمری کارڈ ڈالنے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی جو کہ ماضی کی طرح سست نہیں ہو گا بلکہ اس کا ڈیٹا ٹرانفسر ریٹ رواتی میمری کارڈز کی نسبت 10 گنا زیادہ تیزہو گا ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.