سعودی عرب میں مقیم 5 پاکستانی بھٹی میں جھلس گئے

سعودی عرب میں واقع ایک کارخانے میں لوہا پگھلانے والی بھٹی کی آگ سے 5 پاکستانی جھلس گئے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی جدہ کے صنعتی علاقے میں لوہا پگھلانے والی بھٹی کی آگ سے 5 پاکستانی جھلس گئے جن میں سے 3کی حالت نازک ہے۔

جدہ میں ہلال احمر کے ترجمان عبداللہ ابو زید نے میڈیا کو بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ہلال احمر کی ٹیموں نے آگ پر قابو پاتے ہوئے زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.