سعودی عرب سے فلائٹ کی آمد، کسٹم اہلکاروں کو شک پڑا تو مسافر کا سامان چیک کرنے لگے، کھجور کا پیکٹ کھولا تو کھجور میں گٹھلیوں کی جگہ کیا چیز چھپائی ہوئی تھی؟ دیکھ کر ہر کسی کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

سعودی عرب سے آنے والے مسافراکثر اپنے ساتھ ایسی لذیذ کھجوریں لے کر آتے ہیں جن میں سے گٹھلی کی بجائے بادام نکلتا ہے۔ گزشتہ روز ایک ایسا ہی مسافر بھارت کے دلی ائرپورٹ پر آن پہنچا لیکن سکیورٹی اہلکاروں نے اسے فوراً گرفتار کر لیا کیونکہ اس کی کھجوروں میں سے گٹھلی کی جگہ بادام نہیں بلکہ سونا نکل آیا۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق بدھ کے روز صبح 10 بجے ایک مسافر جیٹ ائیرویز کی پرواز 9W-509 کے ذریعے سعودی دارالحکومت سے دلی پہنچا تھا۔ اس مسافر کا سارا سامان کلیئر تھا لیکن جب اس کے پاس موجود کھجوروں کی تھیلی میں سے ایک کھجور کا معائنہ کیا گیا تو پتا چلا کہ اس میں گٹھلی کی جگہ سونا بھرا ہوا تھا۔ یہ ماجرا دیکھ کر ساری کھجوروں کا پیٹ چاک کردیا گیا اور ہر ایک میں سے گٹھلی کی بجائے سونا برآمد ہوا، اور یوں کل 350 گرام سونا کھجوروں میں سے نکال لیا گیا۔
کسٹمز حکام کا کہنا تھا کہ پہلی بار کھجوروں میں سونا سمگل کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے اور اس واقعے کے پیش نظر تمام ائیرپورٹوں کو خبردار کردیا گیا ہے کہ اس طریقے سے بھی سونا سمگل کیا جاسکتاہے۔ واضح رہے کہ عرب ممالک سے ہر سال بھاری مقدار میں سونا بھارت سمگل کیا جاتا ہے۔ گزشتہ سال کل 214 کلوگرام سونا مختلف بھارتی ائیرپورٹوں پر پکڑاگیا جس کی کل مالیت 60 کروڑ بھارتی روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔ اس سے پہلے 2016ءمیں کل 180 کلوگرام سونا پکڑاگیا تھا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.