اسے کہتے ہیں قانون کی حکمرانی ۔۔۔ سعودی عرب میں ایک شخص کا سر قلم کر دیا گیا، جرم جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

سعودی عرب میں منشیات کے سمگلر کا سر قلم کردیا گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ مدینہ منورہ میں نائجیریا کے شہری ابو دوریمی اویدا اجیبولا کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ پیٹ میں کوکین چھپاکر لایا تھا۔

اس کے اقبال جرم کے بعد عدالے نے اسے سزائے موت سنائی۔جس پرعملدرآمد کر تے ہوئے اس کا سر قلم کر دیاگیا۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سعودی عرب میں منشیات کی سمگلنگ میں ملوث دو پاکستانیوں کے سر قلم کر دیے گئے۔منگل کے روز وزارت داخلہ کے ایک جاری بیان میں بتایا گیا کہ سعودی عرب میں اس سال یہ پہلی سزائے اموات تھیں۔سرکاری خبر رساں ادارے پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ ابرار حسین کو پیٹ میں کوکین چھپا کر سمگل کرنے کا الزام ثابت ہونے

کے بعد جدہ میں سزا دی گئی۔دوسری جانب، زاہد خان براکات کو اسی نوعیت کے الزامات کے تحت مغربی صوبے قتاف میں سزا دی گئی۔اے ایف پی کا کہنا ہے کہ پچھلے سال سعودی عرب میں 78 افراد کو سزائے موت دی گئی جبکہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2012 میں یہ تعداد 76 تھی۔سعودی عرب میں لاگو سخت اسلامی قوانین کے تحت ریپ، قتل، مرتد ہونے، مسلح ڈکیتی اور منشیات کی سمگلنگ پر سزائے موت دی جاتی ہے۔واضع رہے سعودی عرب کے مغربی صوبے

مکہ مکرمہ میں نامعلوم افراد نے خاتون کی گاڑی کو بھی آگ لگادی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مکہ مکرمہ گورنریٹ نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ افسوسناک واقعہ جدہ اور مکہ کے درمیان واقع الجموم کے علاقے میں پیش آیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ ان کی گاڑی جلانے والوں کا تعلق انہی کے علاقے سے ہے جو خواتین کی ڈرائیونگ کے شدید مخالف ہیں۔(ش،ز،خ)

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.