کیا آپ نے واقعی اپنے لئے 30 ارب روپے کا بحری جہاز خریدا؟ انٹرویو کے دوران سعودی ولی عہد سے یہ سوال پوچھا گیا تو انہوں نے جواب کیا دیا؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کرپشن کے خلاف ایک مہم چلائے ہوئے ہیں جس میں ملک کے امراءکو گرفتار کرکے اربوں کی وصولیاں کی جا رہی ہیں۔ اسی دوران خبریں آتی رہیں کہ خود شہزادہ محمد نے اپنے لیے 30ارب روپے کا لگژری بحری جہاز اور 45ارب روپے کی ایک پینٹنگ خریدی۔امریکہ کے دورے کے دوران شہزادہ محمد سے ایک انٹرویو میں ان کی ان شاہ خرچیوں کے بارے میں سوال پوچھا گیا تو انہوں نے ایسا ٹکا سا جواب دیا کہ سن کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ محمد سے صحافی نے سوال کیا کہ ”کیا آپ نے واقعی اپنے لیے 30ارب روپے کا بحری جہاز خریدا تھا؟“ جواب میں شہزادہ محمد نے کہا کہ ”میں اپنی ذات کے لیے جو کچھ خرچ کرتا ہوں یہ میرا ذاتی فعل ہے۔ جہاں تک میرے ذاتی اخراجات کا تعلق ہے تو میں ایک امیر آدمی ہوں، کوئی غریب نہیں ہوں، اور میں کوئی گاندھی یا نیلسن منڈیلا نہیں ہوں۔“

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.