شادی کیلئے کیسی لڑکی چاہیے ؟بالآخر بلاول بھٹو نے جواب دیدیا

وزیراعظم کی شادی کے بعد بھارت میں سلمان خان کی طرح پاکستان میں کئی لوگ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی شادی کیلئے پریشان دکھائی دیئے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ پریشانی ختم ہوتی چلی گئی اور اب نوجوان سیاستدان بلاول بھٹو زرداری کی شادی کے بارے میں بھی کئی لوگ لب کشائی کرتے ہیں لیکن پہلی مرتبہ اس بارے میں کھل کر بلاول نے بھی اپنا موقف دیدیا۔

اپنے ایک انٹرویو میں شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا شریک حیات کی تین خصوصیات کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ذہین اور تعلیم یافتہ ہونی چاہیے ،شریک حیات سے ذہنی ہم آہنگی ہونی چاہیے ،سب سے ضروری شریک حیات کی میری بہنوں سے ذہنی ہم آہنگی ہے۔ میں ڈریسنگ یا ہیرکٹنگ کا شوق نہیں رکھتا لیکن کروں گا، بلاول نے یہ بھی بتایا کہ اپنے آفس کی سب سے پسندیدہ چیز والدہ کا پوسٹر ہے، حلیم اور بریانی پسند ہے ۔ بلاول بھٹو نے کہا جب

والد جیل میں تھے جہاں ساڑھے گیارہ سال گزاردیئے ، والدہ نے کہا صبر کرو اچھے دن بھی آئیں گے ،پھر والد جیل سے باہر آئے تو اچھے دن بھی آگئے، والدہ کی بہت سی حسین یادیں وابستہ ہیں، جنہیں گننا مشکل ہے، دونوں میاں بیوی اور ہم بچے اکٹھے رہنا شروع ہوگئے تو یہ بہت حسین یادیں تھیں۔ پیپلزپارٹی سے متعلق سوال پر بلاول کاکہناتھاکہ پیپلزپارٹی ایک نظریاتی جماعت ہے جو پاکستان کے لیے ضروری ہے ، آگرسیاستدان نہ ہوتے تو انسانی فلاح کے لیے کام کررہے ہوتے یاپھر خدمت خلق کررہے ہوتے لیکن قسمت کہاں لے آئی ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.