وزیر اعظم عمران خان کو شاہ سلمان نے کیا چیز بھجوا دی ؟؟ جان کر امریکی صدر بھی دنگ رہ جایں گے

گزشتہ روز وزیر اعظم آفس میں وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ گورنر تبوک شہزادہ فہد بن سلطان بن عبد العزیز آل سعود نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ملکی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، گورنر تبوک شہزادہ فہد بن سلطان بن عبد العزیز

آل سعود کے وزیر اعظم ہاؤس آمد پر انکا پرتپاک استقبال کیا گیا ، استقبال کے موقع پر پرویز خٹک اور علی زیدی بھی موجود تھے۔ گورنر تبوک کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو سونے کی کلاشنکوف پیش کی گئی جو کے سونے کے باکس میں سجی ہوئی تھی ۔
خیال رہے کہ گورنر تبوک شہزادہ فہد بن سلطان بن عبد العزیز آل سعود نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات سے قبل چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ

سے بھی ملاقات کی ، فوج کے ادارہ برائے معلومات آئی ایس پی آر نے بتایاہے کہ تبوک کے گورنرشہزادہ فہد بن سلطان بن عبد العزیزا لسعود نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے ملاقات کی اور اس دوران باہمی دلچسپی اورعلاقائی سیکیورٹی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔دو ہفتے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودیہ عرب کے نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ نے ملاقات کی تھی جس میں دونوں ممالک کے باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی کی تازہ ترین صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.