ہمارے دور کے سنہری کارنامے۔۔۔۔۔۔ شہباز شریف باتوں باتوں میں ایسا انکشاف کر گئے کہ ہر کوئی حیران رہ گیا

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی قیادت میں بے مثال نتائج حاصل کئے، تاریخ ہمارےدورکےسنہری کارناموں کو یاد رکھے گی، عام انتخابات میں سر اٹھا کر عوام کے پاس جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ڈویژنل و ڈسٹرکٹ کمیٹیوں کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا

کہ حکومت نےپاکستان کی تاریخ میں غیر معمولی کام کیا ہے، نوازشریف کی قیادت میں بے مثال نتائج حاصل کئے، تاریخ ہمارےدورکےسنہری کارناموں کو یاد رکھے گی۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شفافیت کے حوالے سے یہ ملکی تاریخ کا بہترین دور ہے، آج تک پاکستان میں اتنی شفافیت سے بجلی کے منصوبے نہیں لگے، نا مساعد حالات کے باوجود ترقی کے سفر کو آگے بڑھایا ہے۔پی ٹی آئی پر تنقید

کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تحریک انصاف نے منصوبوں میں رکاوٹیں کھڑی کیں، تحریک انصاف کی وجہ سے میٹرو ٹرین منصوبہ 22 ماہ لٹکا رہا، عمران خان نے صرف الزامات،جھوٹ کی سیاست کی۔ان کا کہنا تھا کہ احتساب سب کا بلاامتیاز ہونا چاہئے، مخصوص احتساب سے پاکستان آگے نہیں بڑھے گا، میٹرو ٹرین منصوبے میں 75 ارب روپے بچائے ہیں، سیاسی مخالفین نے قوم کا وقت ضائع کیا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی سے نمٹا گیا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال کامیابی ملی ہے، ہمیں اب متحد رہ کر پاکستان کو

بنانا ہے، محاذ آرائی ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ، عام انتخابات میں سر اٹھا کر عوام کے پاس جائیں گے۔(ن)

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.