شریفوں کے محلوں اور بنگلوں میں سوگ کی فضا ۔۔۔۔۔ شہباز شریف کے داماد کے حوالے سے عبرتناک خبر آگئی

پنجاب پاور ڈویلمپنٹ کمپنی کیس میں گرفتار سابق سی ایف او اور سابق وزیر اعلی کے داماد عمران علی کے مبینہ فرنٹ مین اکرام نوید کی 1 ارب روپے سے زائد کی جائیداد ضبط کر لی گئی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب پاور ڈویلپمنٹ سکینڈل میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے،
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب پاور ڈویلمپنٹ کمپنی کیس میں گرفتار سابق سی ایف او اور سابق وزیر اعلی کے داماد عمران علی کے مبینہ فرنٹ مین اکرام نوید کی 1 ارب روپے سے زائد کی جائیداد ضبط کر لی گئی ہے۔نیب لاہور کے مطابق اکرام نوید نے 13 کروڑ روپے عمران

علی یوسف کو بھی ادا کئے تھے، اکرام نوید نے عمران علی کے ایم ایم عالم روڈ پر قائم پلازے میں دو منزلوں کی خریداری کے لئے بھی ادائیگیاں کیں۔ذرائع کا کہنا ہے اکرام نوید نے علی ٹاور میں دو منزلیں خریدنے کے لئے سرکاری خزانے سے ادائیگیاں پلازے کی تعمیر سے قبل ہی کر دی تھیں۔نیب کے مطابق گرفتار گریڈ 19 کے افسر اکرام نوید کا مال آف گلبرگ میں 4500 سکوئر فٹ کا پورا فلور اور

ووگ ٹاور میں تین دکانیں ضبط کی گئی ہیں۔ فیروز پور روڈ پر شمع ٹاور میں 4 اپارٹمنٹس بھی اکرام نوید اور اس کے اہل خانہ کے نام تھے جنہیں ضبط کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اکرام نوید نے عمران علی کے پلازے میں دو فلورز کیوں خریدے اور رقم کی ادائیگی

تعمیر سے قبل کیوں کی گئی، سب کچھ ملزم نے نیب کی تحقیقاتی ٹیم کو بتا دیا ہے۔ ایل ڈی اے نے بھی اکرام نوید کی ایم ایم عالم روڈ اور لاہور کی دیگر قیمتی جگہوں پر< جائیدادوں کی ملکیت کی تصدیق کر دی ہے۔یاد رہےاحتساب عدالت سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے داماد عمران علی کو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔خیال رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے داماد عمران علی کو پہلے بھی متعدد بار طلب کیا گیا تاہم وہ ملک سے فرار ہوگئے۔عمران علی پرملزم اکرام نوید سے 13 کروڑ سے زائد رقم غیرقانونی طور پروصول کرنے کا الزام ہے۔ (ش،ز،خ)

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.