شہباز شریف کی موجیں ختم ۔۔۔ ایسا شخص وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہو گیا کہ چھوٹے میاں کی ساری زندگی جیل میں گزر جائے گی

پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے قیصر امین بٹ کو ضمانت پر رہا کر دیا ہے ،ضمانت کی درخواست پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں بیان دیے کہ قیصر امین بٹ پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں ہمارے وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں اس لیے آپ چاہیں

تو انہیں ضمانت پر رہا کر سکتے ہیں جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے ملزم کو ضمانت پر رہا کر نے کا حکم جا ری کر دیا ہے ۔ عدالت نے قیصر امین بٹ کو 110 ہزار روپے کی حفاظتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے ، واضح رہے کہ دو ماہ پہلے نیب نے پیرا گون ہاﺅسنگ کیس میں اہم پیش رفت حاصل کرتے ہوئے بڑی کامیابی حاصل کر لی ، پیراگون ہاﺅسنگ سکیم کے ملزم قیصر امین بٹ نے چیئرمین نیب کو پلی بارگین کی درخواست دیتے ہوئے کہا ہے کہ

وہ تمام متاثرین کی رقم واپس کرنے کیلئے تیار ہیں ۔ابتدائی تفصیلات کے مطابق قیصر امین بٹ نے پیرا گون کیس کے متاثرین کو تمام رقوم کی واپسی کا یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شروع میں 33فیصد رقم ادا کرینگے جبکہ بقیہ رقم دو اقساط میں کلیئر کر دینگے ،قیصر امین بٹ کیخلاف پیرا گون ہاﺅسنگ سوسائٹی کے متاثرین نے درخواست دی تھی کہ انہوں نے رقم تو ادا کر دی ہے لیکن انہیں پلاٹ کا قبضہ نہیں دیا گیا ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.