دوست ممالک سےاس آدمی کومل رہی ہے ، عمران خان کا کوئی کردار نہیں : شہباز شریف نے بڑا دعوی کر دیا

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہاہے کہ عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں ، ایسی کیا قیامت آگئی تھی کہ سنگل بڈ پر مہمند ڈیم کا ٹھیکہ دیدیا گیا ، مہمند ڈیم کا ٹھیکہ سوالیہ نشان ہے ؟ اس طرح ٹھیکہ دیں گے تو اعتراض ہوگا ،مہمند ڈیم کا ٹھیکہ شفافیت کیخلاف اور قوانین کی خلاف ورزی ہے ، دوست ممالک سے امداد سپہ سالارکومل رہی ہے ، اس میں حکومت کا کوئی کردار نہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہاکہ مہمند ڈیم بڑی اہمیت کاحامل ہے ، یہ 800میگا واٹ کا ڈیم دریائے سوات پر بنایا جائے گا،اس ڈیم کی تعمیر کاکنٹریکٹ ایوارڈ کیا جانا بہت بڑا سوال بن گیاہے ، اس کیلئے نواز شریف نے دو ارب روپے جاری کئے تھے ، دیا میر بھاشا ڈیم کی زمین ہمارے دورحکومت میں خریدی گئی ، اس وقت ملک میں مہنگائی کی شدید لہر ہے اور بجلی کا بحران دوبارہ سر اٹھا رہاہے ، غریب آدمی کی حالت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ، عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں،اد ویات کی قیمتوں میں نو سے 15فیصد تک اضافے ہوگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے توانائی کے بحران پر قابو پایا جس کی وجہ سے ملکی معیشت کابرا حال تھا ، ہم نے تین پاور پلانٹس فوری طور پر لگا کر نیشنل گرڈ میں 36سو میگا واٹ بجلی فوری شامل کی تھی ، ہماری حکومت نے جنگی بنیادوں پرلوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مہمند ڈیم جو اس وقت بننے جارہاہے ، یہ ملک کیلئے بڑی

خوش آئند بات ہے ، اس کاپراسسز پچھلے کئی سالوں سے شروع ہے ، اس ڈیم کا کنٹریکٹ تحریک انصاف کی حکومت میں ایوارڈ کیا گیا اور اس کی ذمہ داری تحریک انصاف کی حکومت کی ہے ،مسلم لیگ ن کی نہیں ہے ، مسلم لیگ ن کی حکومت میں اس ڈیم پر پراسز کا آغاز کیاگیا ۔ انہوں نے کہا کہ پیپرا قوانین سنگل بڈ کی اجازت دیتے ہیں لیکن اس کے لوازمات ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں الزام تراشی نہیں کرنا چاہتا لیکن ایسی کیا قیامت آگئی تھی کہ دوسر ی بولی کومسترد کردیا گیا ، دوسری کمپنی کو ٹیکنیکل بنیاد پر ٹھیکہ نہیں دیا گیا، اگر کوئی الزام تراشی کرے گا تو پھر وہ بھرے گا ، اس طرح ٹھیکہ دیں گے تو اعتراض ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ مہمند ڈیم کی تکمیل کیلئے پانچ چھ سال لگیں گے ، ایسی کیا جلدی تھی کہ یہ ٹھیکہ سنگل بڈ پر دیا گیاہے ، اس وقت بجلی کی لوڈ شیڈنگ دم توڑ چکی ہے جو لوڈشیڈنگ ہے ، وہ حکومت کی بد انتظامی، نا تجربہ کاری اوردیگر عوامل کی وجہ سے ہے ، اس لئے مہمند ڈیم پر ایسی کونسی قیامت آگئی تھی کہ حکومت ری بڈ نہیں کرسکتی تھی اور یہ کونسی سے وجہ تھی کہ اس سنگل بڈ کو ہی سینے سے لگانا تھا اور اربوں کا یہ ٹھیکہ دیدیا گیا ۔

شہبازشریف نے کہاہے کہ دوست ممالک جو اس وقت پاکستان کی مدد کررہے ہیں ،سعودی عرب ، امارات اور چین کی مہربانی ہے کہ وہ پاکستان کی مدد کو آگئے ہیں لیکن اس میں حکومت یا عمران خان کا کوئی کمال نہیں ہے ، یہ افواج پاکستان کے سربراہ کو امداد مل رہی ہے ، اس میں کسی کو شبہ میں نہیں رہنا چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ مہمند ڈیم کا ٹھیکہ جس کمپنی کو دیا گیا وہ زراق داﺅد سے تعلق رکھتی ہے اور رزاق داﺅد اس کے حصے دار ہیں ، یہ حکومت جو شفافیت اور میرٹ کادن رات ڈھنڈورا پیٹتی رہی ہے لیکن پانچ ماہ ہوگئے ہیں اور اتنا بڑا منصوبہ سنگل بڈ پر دیدیا گیا ، ہوسکتاہے کہ دوبارہ کوشش کرنے سے یہ ٹھیکہ 309ارب روپے کی بجائے ڈھائی سوارب تک چلا جاتا ، ان کا کہنا تھا کہ مہمند ڈیم کا منصوبہ شفافیت اور پیپرا قوانین کے بھی خلاف ہے ، اس معاملے کو ایک ہاﺅس کمیٹی کے سپرد ہونا چاہئے اور جب تک ہاﺅس کمیٹی اس پر فیصلہ نہ دے ، اس پر کوئی پیش رفت نہیں ہونا چاہئے ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.