لندن کی سڑک پر شہبازشریف کی ایک ایسا کام کرتے ہوئے ویڈیو سامنے آ گئی کہ پاکستانی حیرت کے سمندر میں ڈوب جائیں گے

سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز اس وقت لندن کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے اور انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیے 6 دن گزر چکے ہیں تاہم کوئی بہتری نہیں ہوئی اور اس موقع پر نوازشریف ،مریم نواز اور شہبازشریف لندن میں ہی موجود ہیں اور لندن سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی انتہائی دلچسپ ویڈیو سامنے آ گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کچھ دیر قبل سوشل میڈیا پر ویڈیوسامنے آئی جس میں شہبازشریف ہارلے میں واقع ہسپتال بیگم کلثوم نواز کی عیادت کیلئے ٹیکسی کے ذریعے پہنچے تاہم اب لندن سے ان کی ایک اور ویڈیو سامنے آ گئی ہے جس میں وہ سڑک پار کر تے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔شہباز شریف کا لاہور میں شائد ہی کبھی اس طرح

سڑک پار کرنے کا تجربہ ہوا ہو جس طرح وہ لندن میں پار کر رہے ہیں ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ شہباز شریف ادھر ادھر دیکھتے ہیں اور ٹریفک کی سپیڈ کا اندازہ لگاتے ہوئے تیزی کے ساتھ دوڑ کر سڑک پار کرتے ہیں ، ان لمحات کی کسی نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر جاری کر دی جو کہ تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے ۔

تاہم اس ویڈیو پر ریحام خان نے ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ ویڈیو اصل ہے تو ان کیلئے عزت مزید بڑھ گئی ہے ،

Leave A Reply

Your email address will not be published.