”لاہور میں حکومتی مشینری ہمارے بینر اتار رہی ہے اور پی ٹی آئی کے لگا رہی ہے “ شہبازشریف نے یہ ٹویٹ کی تو آگے سے صحافی مطیع اللہ جان نے ایسی بات کہہ دی کہ شرم سے پانی پانی کر دیا

مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اس وقت ملک بھر میں انتخابی مہم تیز کیے ہوئے ہیں اور دن رات جلسوں سے خطاب کررہے ہیں جبکہ دوسری جانب عمران خان بھی اسی حکمت عملی پر عمل پیراہے تاہم اگر یہ کہا جائے کہ جتنے بینرز اور ہورڈنگز ن لیگ اور پی ٹی آئی کی جانب سے لاہور میں لگائی گئی ہیں اتنی پورے پاکستان میں نہیں لگیں تو غلط نہ ہو گا ۔

News 1531975799 9409
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے آفیشل پیج ” پریذیڈنٹ پی ایم ایل این “ پر شہبازشریف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ” لاہور میں حکومتی مشینری ہمارے بینرز اتار رہی ہے اور تحریک انصاف لگا رہی ہے ۔“

شہبازشریف کی جانب سے یہ پیغا م جاری کیا گیا تو آگے سے سینئر صحافی مطیع اللہ جان میدان میں آ ئے اور انہوں نے دبے لفظوں میں شہبازشریف کے احتجاج کرنے کے انداز کو بھی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ، مطیع اللہ جان نے ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ” آپ سے بہتر اور تگڑا احتجاج تو آپ کے سابق آئی جی ذوالفقار چیمہ نے آج اپنے کالم میں کر دیاہے ۔“

News 1531975799 7649
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ نوازشریف کے استقبال کیلئے نکالی جانے والی شہبازشریف کی زیر قیادت ریلی لوہاری گیٹ سے صرف دھرم پورہ پہنچ کر ہی ختم کر دی گئی اور وہ ایئر پورٹ پہنچنے میں کامیاب نہیں ہوسکی جبکہ نگراں حکومت کی جانب سے بھی ریلی کو روکنے کیلئے لاہو ر میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.