شہبازشریف، حمزہ،سلمان کوکیسے رقوم منتقل ہوئیں نیب نے سب بتا دیا

قومی احتساب بیورو(نیب)نے شہبازشریف فیملی کے مبینہ فرنٹ مین قاسم سے ہونیوالی تفتیشی رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرادی،رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ نیب کو 10 غیرملکی منی ایکس چینجرزکاریکارڈمل چکاہے، شہبازشریف، حمزہ،سلمان کوبرطانیہ کی 4 منی ایکس چینج سے رقوم منتقل ہوئیں،نیب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دبئی کی 6 منی ایکس چینج سے بھی رقوم منتقل کی گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہبازشریف فیملی کو 10 کمپنیوں سے 37 کروڑبھیجے گئے،بھیجی گئی رقوم کے ڈیمانڈڈرافٹ حاصل کرلئے،نیب کا کہنا ہے کہ شہبازشریف فیملی نے مختلف ملازمین کے نام پرکمپنیاں بھی بنارکھی ہیں،منی لانڈرنگ کی رقوم بےنامی کمپنیوں میں منتقل کی جاتی تھیں،نیب رپورٹ میں کہا گیاہے کہ بےنامی کمپنیوں سے شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں رقم منتقل ہوتی رہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.