”پی ایس ایل کے گزشتہ سیزن میں شاہین آفریدی لاہور قلندر کی انتظامیہ کے پاس گئے اور کہا کہ میں سارے پیسے واپس دینا چاہتاہوں کیو نکہ ۔۔“ سینئر صحافی نے ایسا انکشاف کر دیا کہ جان کرآپ بھی سادگی پر عش عش کر اٹھیں گے

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن کی تیاریاں عروج پر ہیں اور میدان سجنے میں بس کچھ ہی دن باقی رہ گئے ہیں اور ٹیموں نے بھی تیاری پکڑ لی ہے جبکہ اس بار تو افتتاحی تقریب میں شرت کیلئے معروف گلوکار ” پٹ بل “ آ رہے ہیں جو کہ اپنی آواز کا جادو چلائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے شروع ہونے کے دن قریب آتے ہی سوشل میڈیا پر اس کی گفتگو شروع ہو گئی ہے اور گزشتہ سیزن کی ویڈیوز بھی شیئر کی جارہی ہیں تاہم اسی منظر کو سامنے رکھتے ہوئے معرف صحافی فیضان لکھانی نے بھی ایک ویڈیو شیئر جو کہ گزشتہ سال سوشل میڈیا پر وائرل رہی ۔

یہ ویڈیو دراصل ان لمحات کی ہے جب شاہین شاہ آفریدی نے لیجنڈ کھلاڑی شاہد آفریدی کو بولڈ کیا اور پچ پر دوڑتے ہوئے جشن منانے لگے لیکن عین موقع پر انہوں نے سینئر کھلاڑی کے اعزاز میں جشن منانے کا فیصلہ ترک کر دیا اور اپنے سر کو ہلاتے ہوئے آگے چلے گئے ۔

شاہین شاہ آفریدی کے اس اقدام پر سینئر کھلاڑیوں کی جانب سے انہیں خوب سراہا گیا اور یہ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر بے پناہ پسند کی گئی تاہم فیضان لکھانی نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کے بارے میں ایسی بات بتا دی کہ جان کر آپ بھی عش عش کر اٹھیں گے ۔

فیضان لکھانی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ” شاہین آفریدی بہت ہی عاجز اور سادہ انسان ہیں ، جس وقت وہ شروعات میں اچھی پرفارمنس دینے میں کامیاب نہیں ہو سکے تو وہ لاہور قلندر کی انتظامیہ کے پاس گئے اور کہا کہ ” میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا پا رہا ہوں اس لیے میں میں آپ کو تمام رقم واپس کرنا چاہتا ہوں۔ لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے شاہین شاہ آفریدی کو حوصلہ دیا اور اس کے بعد انہوں نے کارکردگی دکھائی ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.