’’پاکستان کا سب سے بڑا ملزم نوازشریف ہے جس کو احتساب عدالت سے ۔ ۔ ۔ ‘‘ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی کھل کر سامنے آگئے

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ احتساب عدالت سے نوازشریف کو کسی قسم کا انصاف نہیں ملے گا جب کہ نوازشریف کے خلاف کرپشن کا کوئی چارج نہیں ہے،آج پاکستان کا سب سے بڑا ملزم نوازشریف ہے جس کی ہفتے میں دو سے تین پیشیاں ہوتی ہیں اور ہر بار نئے چارجز لگاتے ہیں حالانکہ یہ واضح ہے کہ نوازشریف کے خلاف کرپشن کا کوئی چارج نہیں ہے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’سینٹرل اسٹیج‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہعدالتوں میں پیشی کے ڈر اور بے عزتی کے خوف سے وزراء اور سرکاری ملازمین کام کرنا چھوڑ دیں تو اس کا سب سے زیادہ نقصان ملک کا ہوتا ہے،آئین نے ہر ادارے کی جگہ اور ذمہ داری متعین کی ہے اب اگر کوئی ادارہ تجاوز کرے گا تو ٹکراؤ کی صورتحال پیدا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اور عدلیہ میں کوئی تصادم نہیں ہونے جارہا ،عدلیہ پر کوئی چیک ہے اور نہ ہونا چاہیے،عدلیہ آزاد ہے ہم نے ججز کے کنڈیکٹ پرنہیں بلکہ پارلیمنٹ کی حدود پر بات کی ۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی میں کوئی ثبوت نہیں نکلے ،اب نیب کہاں سے ثبوت لائے گی،نوازشریف سے تیس سال پہلے والدین کے اثاثوں پر سوال کیے جاتے ہیں اور پوچھا جاتا ہے کہ پیسے کا لین دین کیسے ہوا جب کہ ملک میں دو شخصیات ایسی ہیں جن پر پانچ سو ارب روپے کرپشن کے الزامات ہیں اور یہ الزامات خودعدلیہ نے لگائے لیکن ان میں ایک کیس کو 7سال اور دوسرے کے دو سال ہوگئے جن پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.