ڈوین سمتھ کی جگہ پشاور زلمی کی ٹیم میں شامل ہونے والے شکیب الحسن بھی پاکستان نہیں آ رہے کیونکہ۔۔۔ پشاور زلمی کو اہم ترین میچ سے پہلے زوردار جھٹکا لگ گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری کا پہلا ایلمینٹری میچ کل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا مگر اس سے پہلے ہی پشاور زلمی کو بڑا جھٹکا لگ گیا ہے کیونکہ ڈوین سمتھ کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے شکیب الحسن بھی پاکستان ہیں آ رہے۔

ذرائع کے مطابق شکیب الحسن ٹیم لاہور پہنچ کرٹیم کو جوائن کرنے کیلئے بالکل تیار تھے مگر سری لنکا میں ہونے والی نداہاس ٹرافی میں بنگلہ دیش کی جانب سے کھیلتے ہوئے انجری کا شکار ہو گئے ہیں جس کے باعث وہ اب پاکستان ہیں آئیں گے تاہم ٹیم کی جانب سے ابھی ان کے متبادل کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز بلے باز ڈوین سمتھ کی جانب سے عین موقع پر پاکستان جانے سے انکار کے بعد بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کو ٹیم جوائن کرنے کیلئے بلایا گیا تھا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.