وزیر اعظم عمران خان نے ایران کے مرحوم رہنما سے فون پر تفصیلی گفتگو کی ، وزیر مملکت شہریار آفریدی کے دعوے نے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا

وزیر مملکت برائے داخلہ نے دعویٰ کیاہے کہ وزیر اعظم عمران خان سے ایران کے ایک مرحوم رہنما ہاشمی رفسنجانی کی فون پر بات چیت ہوئی ہے ۔

جیونیوز کے مطابق ایران کے ایک سابق صدر ہاشمی رفسنجانی دو سال قبل وفات پاچکے ہیں ، ان کی وفات آٹھ جنوری 2017کو ہوئی تھی لیکن وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم اب ایران جارہے ہیں اورکچھ عرصہ قبل ان کی فون پر رفسنجانی سے تفصیلی بات چیت ہوئی تھی ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.