سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی کتنی بیویاں اور بچے ہیں اور وہ کس طرح زندگی گزارتے ہیں ؟جان کر دنگ رہ جائیں گے

سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان کی کتنی بیویاں اور بچے ہیں اور وہ کس طرح زندگی گزارتے ہیں ؟جان کر دنگ رہ جائیں گے۔سعودی ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ان کے اہل خانہ طبعی اور عام زندگی گزارنا پسند کرتے ہیں۔ وہ نمایاں ہونے یا لوگوں کی توجہ کا مرکز نہیں ہونا چاہتے ۔ یہی وجہ ہے کہ میں اپنے غیرملکی دوروں میں انہیں اپنے ساتھ نہیں لاتا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے یہ بات

فرانسیسی صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ اپنےل خانہ کو اپنے ساتھ کیوں نہیں لاتے۔ ولی عہد نے کہا کہ گھر میں میری اہلیہ اور 4بچے ہیں۔ میں اس بات کا خواہش مند ہوں کہ آج جس منصب پر ہوں اس کی وجہ سے ان کی زندگی متاثر نہ ہو۔ میں اور میری اہلیہ چاہتے ہیں کہ بچے طبعی زندگی گزاریں ۔ یہی وجہ ہے کہ ہم بچوں کو نمایاں نہیں کرنا چاہتے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.