پاکستان شکار کرنے آئے عرب شہزادے حکومت کے ساتھ ہاتھ کر گئے ، ایسی خبرا ٓ گئی کہ سن کر آپ کیلئے ہنسی روکنا ناممکن ہو جائے گا

حکومت پاکستان کی جانب سے پہلی مرتبہ نایاب پرندوں کا شکارکرنے کیلئے آنے والے عر ب شہزادوں پر فیس مقرر کی گئی تھی تاہم وہ شکار بھی کر گئے اور فیس دیئے بغیر ہی واپس چلے گئے ہیں ۔

نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اس سیزن میں عرب سے 13 شہزادے شکار کھیلنے کیلئے پاکستان آئے جس پر پاکستانی وزارت خارجہ نے انہیں 13 لائسنس جاری کرنے کی منظوری دی اور لائسنس کی فیس 1 لاکھ ڈالر رکھی اور یوں شہزادو ں نے مجموعی طور پر پاکستانی حکومت کو 13 لاکھ ڈالر ادا کرنے تھے ۔

تاہم عرب شہزادوں نے سیزن میں خوب شکار کھیلا اور ان میں سے 8 واپس اپنے ملک روانہ ہو گئے ہیں اور ان کی فیس واجب الادا ہے جبکہ پاکستان میں موجود باقی پانچ نے بھی ابھی تک فیس جمع نہیں کروائی ہے ۔ فیس کی ادائیگی نہ ہونے پر وزارت خارجہ کو خطوط لکھے ہیں کہ فیس کے پیسے پاکستانی حکومت کو دلوائے جائیں ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.