شعیب ملک اورثانیہ مرزا کو بیٹے کی پیدائش کے بعد بڑاجھٹکا لگ گیا ۔۔ وہ کام ہو گیا جس کا شعیب ملک نے کبھی سوچا تک نہ ہو گا

شعیب ملک اورثانیہ مرزا کو بیٹے کی پیدائش کے بعد بڑاجھٹکا لگ گیا ۔۔ وہ کام ہو گیا جس کا شعیب ملک نے کبھی سوچا تک نہ ہو گا ۔۔پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ہاں گذشتہ روز بیٹے کی پیدائش ہوئی ۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق پاکستان کے پاسپورٹ اینڈ امگریشن کے قوانین کے مطابق بھارتی شہری کو پاکستانی شہریت نہیں دی جا سکتی۔ شعیب ملک کو اپنے بیٹے کو پاکستانی شہریت دلوانے کے لیے بھارتی شہریت چھوڑنا پڑے گی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن قوانین کے تحت دوہری شہریت

کسی اور ملک کے ساتھ تو رکھی جا سکتی ہے لیکن بھارت کے ساتھ نہیں رکھی جا سکتی۔ یاد رہے کہ شعیب ملک کے بیٹے کی پیدائش بھارت کےشہر حیدر آباد میں ہوئی۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شعیب ملک کے گھر بیٹے نے جنم لیا ہے جس کی اطلاع انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے تمام فینز کو دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب ملک نے بتایا کہ وہ کافی پرجوش ہیں، ان کے ہاں لڑکے کی پیدائش ہوئی ہے۔کھلاڑی نے اپنی اہلیہ کی

صحت کے متعلق بھی بتایا کہ وہ بھی بالکل ٹھیک ہیں۔شعیب ملک نے اپنے دوستوں اور مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ بیٹے کی پیدائش کے بعد شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہونا شروع ہو گئے۔ جس کے بعد شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے نومولود بیٹے کے نام کا اعلان کیا۔ قومی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے نومولود بیٹے کو اذہان مرزا ملک کا نام دیا۔ واضح رہے کہ بچے کی ولادت سے قبل ہی شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے بچے کا خاندانی نام ’مرزا ملک‘ طے کرلیا تھا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.