اسلام آباد سے لاپتہ ایس پی محمد طاہر خان داوڑ کی تشدد زدہ لاش افغانستان سے بر آمد

اسلام آباد سے لاپتہ کے پی کے پولیس کے ایس پی محمد طاہر داوڑ کو افغانستان میں قتل کردیا گیاہے ، ان کی تشدد زدہ لاش افغان صوبے ننگر ہا ر سے بر آمد ہوئی ہے ۔

جیونیوز کے مطابق کے پی کے پولیس کے ایس پی محمد طاہر خان داوڑ 27اکتوبر کواسلام آباد کے ایف 10سیکٹر میں واک کرتے ہوئے غائب ہوگئے تھے اور اس کے بعد ان کی کچھ خبر نہ ملی تھی لیکن اب افغانستان کے صوبہ ننگر ہار میں ان کی تشدد زدہ لاش بر آمد ہوئی ہے اورلاش کے پاس ایک تحریر بھی پائی گئی ہے جس میں ان کے قتل کرنیوالے کی جانب سے پیغام دیا گیا ہے کہ کس بنا پر ایس پی محمد طاہر خان داوڑ کوقتل کیا گیا ۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں تعینات ایس پی طاہر خان داوڑاہل خانہ کے مطابق چھٹیوں پر تھے اور وہ ذاتی کام کے سلسلے میں اسلام آباد پہنچے جس کے بعد ان سے اچانک موبائل فون پر رابطہ ہونا بند ہوا جس کے بعد اہلیہ نے محکمہ پولیس کو اطلاع دی۔آئی جی کے پی کے خیبرپختونخواہ صلاح الدین محسود نے طاہر خان داوڑ کی گمشدگی پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسلام آباد پولیس سمیت دیگر اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں، معاملے کا تمام پہلووں کو مدنظر رکھتے ہوئے جائزہ لے رہے ہیں۔

اس کے بعد طاہر داوڑ کے بھائی نے اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں ان کے اغوا کا مقدمہ درج کروایا، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ایس پی طاہر خان داوڑجو پشاور میں تعینات تھے اسلام آباد کے سیکٹر جی 10 سے اغوا ہوئے جس کے بعد ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.