’70 سال عمر ہوگئی، سائنس کے بڑے بڑے راز میں نے جان لئے لیکن یہ بات نہیں سمجھ پایا کہ عورت کو۔۔۔‘سائنسدان سٹیفن ہاکنگ کا خواتین کے بارے میں وہ جملہ جسے جان کر مرد ہنسی پر قابو نہ رکھ پائیں گے

پروفیسر سٹیفن ہاکنگز نے کائنات کی پیچیدہ ترین گتھیاں تو سلجھائیں لیکن ایک گتھی ایسی تھی جسے وہ عمر بھر نہ سلجھا پائے۔ ان کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر ایک انٹرویو کے دوران ان سے سوال کیا گیا ”آج کل آپ کے ذہن پر کون سی بات سب سے زیادہ سوار رہتی ہے، جس کے متعلق آپ بہت زیادہ سوچتے ہوں؟“ پروفیسر سٹیفن نے جواب دیا ”عورت۔ میں نے عورت کے بارے میں بہت سوچا ہے لیکن میں اس راز کو سمجھ نہیں پایا۔ میرے لئے عورت اب بھی ایک معمہ ہے۔“

پروفیسر ہاکنگز نے یہ بات ’نیو سائنٹسٹ میگزین‘ کو دئیے گئے انٹرویو کے دوران کہی۔ وہ گلیمر اور خوبصورت چہروں کو پسند کرتے تھے۔ انہوں نے اپنے کمرے میں مشہور اداکارہ میرلن منرو کا پوسٹر بھی لگارکھا تھا۔ سٹیفن ہاکنگز کی پہلی شادی جین وائلڈ اور دوسری ایلین میسن نامی خاتون سے ہوئی۔ ان کی پہلی شادی سے تین بچے ہوئے لیکن 1995ءمیں طلاق ہوگئی جبکہ دوسری شادی بھی 2006ءمیں ختم ہوگئی۔

جین وائلڈ سے ان کے تین بچے رابرٹ، لوسی اور ٹم پیدا ہوائے۔ ایلین میسن ان کی نرس تھیں جن کی محبت میں گرفتار ہوکر انہوں نے جین کو چھوڑ دیا۔ گزشتہ سال اپنی 75ویں سالگرہ کے موقع پر انہوں نے ایک بار پھر اپنی پہلی اہلیہ جین اور اپنے تین بچوں کو اپنے پاس بلالیا اور ان کی وفات کے وقت بھی جین ہی ان کے ساتھ تھیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.