’’اگر نیوزی لینڈ نے سفید فام دہشت گرد کو پھانسی پر نہ لٹکایا تو ۔۔۔ ‘‘ رجب طیب اردگان نے اب تک کی سب سے بڑی دھمکی دے ڈالی، ایسا اعلان کر دیا کہ اُمتِ مسلمہ خوشی سے نہال ہوگئی

ترک صدر رجب طیب اردوان نے نیوزی لینڈ حکومت سے حملہ آورکو پھانسی پرلٹکانے کا مطالبہ کردیا، ترک صدر نے کہا کہ نیوزی لینڈ حکومت اگر حملہ آور کوعبرت ناک سزانہ دی تو ترکی خود سزا دے گا، ترکی نے 15سال قبل پھانسی کی سزا ختم کرکے غلطی کی تھی۔میڈیا رپورٹس کے

مطابق ترکی نے بیرون یورپی ممالک میں مقیم مسلمانوں کی آواز بن کردنیا بھر کے مسلمانوں کے دل جیت لیے ہیں۔ترک صدر نے نیوزی لینڈ کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ درجنوں مسلمانوں کے قاتل کو فوری پھانسی دی جائے ۔ نیوزلینڈ حکومت حملہ آور کو پھانسی دے کراس طرح کے مذموم مقاصد رکھنے والوں کیلئے سبق قائم کے۔ انہوں نے واضح کیا کہ نیوزی لینڈ حکومت اگر حملہ آور کو سبق نہیں سکھایا تو ترکی مسلمانوں کے قاتل کو خود سزا دے گا۔انہوں نے کہا کہ ترکی نے

15سال قبل پھانسی کی سزا ختم کرکے غلطی کی تھی۔اسی طرح ترک صدر کا مزید کہنا تھا کہ کسی نے ترکی میں آ کر مسلمانوں پر حملہ کیا تو وہ زندہ واپس نہیں جائے گا۔1916ء میں ترکی پر حملہ آور اتحادی ناکام ہوئے تھے۔اب بھی ناکام ہوں گے۔ ترک صدر نے ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ بطور مسلمان ہم کبھی نہیں جھکیں گے اور نہ ہی ہم ان دہشتگردوں کی سطح تک نیچے گریں گے۔ ہمارا رویہ کسی بھی معصوم کی شہادت پر ایسا ہی ہو گا چاہے اس کا تعلق کسی

بھی طبقے سے ہو اور اس کا مذہب جو بھی ہو۔ہم نے جو رویہ نیوزی لینڈ، فلسطین اور میانمار میں معصوم مسلمانوں کے قتل کے خلاف اپنایا وہی اصول کسی بھی معصوم شخص کے قتل کے خلاف اپنائیں گے۔ ہم اپنے اخلاق سے اس دنیا کو بدل دیں گے اور یہ سب ہمیں کسی جبر یا استحصال سے نہیں بلکہ اپنے ایمان سے ملے گا۔اسلام ہمیں اخلاقیات کا درس دیتا ہے جو کہ انسانیت کے لیے بھی ضروری ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.