ترکی کے فاتح حکمران طیب اردگان کے کل اثاثے کتنے ہیں ؟ جان کر آپ کو یقین نہیں آ ئے گا

مارشل لاءکی کوشش ناکام بنانے کے بعد طیب اردگان نے ترکی کے عام انتخابات میں ایک مرتبہ پھر تاریخ رقم کرتے ہوئے شاندار کامیابی سمیٹ لی ہے اور طاقتور ترین لیڈر بن کر ابھرے ہیں ، الیکشن میں کامیابی کے بعد طیب اردگان کے اثاثوں کی تفصیلات بھی سامنے آ گئی ہیں جس کے مطابق وہ ترکی کے سب سے امیر ترین سیاستدان ہیں ۔

برطانوی اخبار ’ڈیلی میل آن لائن ‘ کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان کے کل اثاثوں کی مالیت تقریبا 58 ملین ڈالر ہے اور وہ ترکی کے امیر ترین سیاستدان تصور کیے جاتے ہیں ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ترک صدر کو معروف میگزین فوربز نے 2018 کی طاقتور ورشخصیات کی فہرست میں 48 ویں نمبر پر رکھا تھا ۔طیب اردگان کے بیٹے کے اثاثوں کی مالیت تقریبا 80 ملین ڈالر بتائی گئی ہے اور یہ دعویٰ بھی کیا جاتاہے کہ اسے ترک حکومت کی سپورٹ حاصل ہے ۔طیب اردگان کا بیٹا آج کل اٹلی میں رہائش پذیر ہے ۔

ترک صدر کے پاس دنیا کی سب سے زیادہ پر آسائش اور بہترین سرکاری رہائش گاہ ہے جسے ’وائٹ پیلس ‘بھی کہا جاتاہے ، جس کے بارے میں مشہور ہے کہ اس میں 11 سو کمرے ہیں جن میں سے 250 طیب اردگان فیملی کے استعمال میں ہیں ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.