تھرکول سے بجلی کی پیداوار شروع

پاکستان کا ایک اور لمحہ تاریخ میں اس لحاظ سے رقم ہوگیا کہ تھرکول سے بجلی کی پیداوار شروع ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تھرکول کے 330 میگاواٹ پاورپلانٹ سے نیشنل گرڈ کو بجلی دیدی گئی۔ اس طرح تھر بدلے گا پاکستان کے حقیقی خواب کی تعبیر کی جانب پہلا قدم اٹھ گیا۔

نیشنل گرڈ کو بجلی کی فراہمی کے موقع پر تھرکول اتھارٹی کے ملازمین نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور خوشی کا اظہارکیا۔ملازمین نے اظہار مسرت کے طور پر ایک دوسرے کو مٹھائی کھلائی اور کامیاب قدم اٹھنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر بھی ادا کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا ہے کہ آج پاکستان کیلئے بڑا دن ہے۔ تھرکول سے بجلی بنانے والے پہلے 330 میگاواٹ کے پاور پلانٹ کو نیشنل گریڈ سے منسلک کردیا گیا ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.