پاکستان سب سے پہلے ، ترکی میں عمران خان نے ترک کے صدر کے سامنے ایسا کام کر ڈالا کہ پاکستانی بھی کہنے لگے ، یہ کام صرف عمران خان ہی کر سکتے تھے

پاکستان سب سے پہلے ، ترکی میں عمران خان نے ترک کے صدر کے سامنے ایسا کام کر ڈالا کہ پاکستانی بھی کہنے لگے ، یہ کام صرف عمران خان ہی کر سکتے تھے ۔۔وزیراعظم عمران خان نے اکتوبر کے ماہ میں سعودی عرب کا دورہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے پینٹ کوٹ پہننے کی بجائے قومی لباس پہن کر بین الاقوامی

سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کی تاہم اب ایسا لگتا ہے کہ شلوار قمیض اور پشاوری چپل وزیراعظم عمران خان کی پہچان بن گئی ہے۔وزیراعظم عمران خان گذشتہ روز ترکی پہنچے اور آج انہوں نے ترک صدر طیب اردگارن سے ملاقات کی۔ ترکی کے دورے کے دوران بھی عمران خان شلوار قمیض میں ملبوس نظر آئے۔جب کہ دو بڑے مسلم ممالک کے دو بڑے لیڈروں کو اکھٹا دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے بھی تبصرے کیے ہیں ۔ایک صارف کا کہنا تھا کہ میرے دو پسندیدہ لیڈر اکھٹے ہو

گئے ہیں خیال رہے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے صدارتی محل میں ترک صدر طیب اردوان سے ملاقات کی۔ جس میں دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی، مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ سمیت علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم جب صدارتی محل میں پہنچے توان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ وزیراعظم کو صدارتی محل میں گارڈآف آنرزبھی پیش کیا گیا۔ اس سے قبل وزیراعظم پاکستان عمران خان اور ترک صدر طیب اردوان نے اکٹھے نماز جمعہ ادا کی، دونوں سربراہان نمازجمعہ کی ادائیگی کیلئے ایک ساتھ مسجد پہنچے ۔ صدارتی محل سے جاری اعلامیہ کے مطابق ترک

صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہوگا۔ ملاقات میں تعلقات کی مضبوطی اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوگی۔دونوں ممالک کے سربراہان علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.